27 مارچ 2016 - 12:14
صحرا میں ہیرے جیسا شہر داعش کے قبضے سے آزاد

شامی فورسز نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا (تدمر) کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے شامی فورسز نے اس کارروائی میں 400 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا (تدمر ) کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے شامی فورسز نے اس کارروائی میں 400 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ شامی فورسز نے پالمرا کے ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور وہابی دہشت گرد شام کے شمال اور مشرق میں الرقہ اور دیرالزور کی جانب فرار کررہے ہیں۔ شامی فورسز شہر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169